ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: توہین اور بلیک میل کا الزام : پی ایل ڈی بینک کے نائب صدر نے پولس تھانے کو دی شکایت

بھٹکل: توہین اور بلیک میل کا الزام : پی ایل ڈی بینک کے نائب صدر نے پولس تھانے کو دی شکایت

Mon, 26 Sep 2016 18:48:18    S.O. News Service

بھٹکل  :۲۶/ستمبر (ایس او نیوز) 50ہزار روپئے دینے کا مطالبہ لے کر  بلیک میل کئے جانے کاالزام عائد کرتے ہوئے پی ایل ڈی بینک کے نائب صدر مہیش نائک نے بھٹکل شہری پولس تھانے میں شکایت درج کی ہے۔

مہیش نائک نے اپنی شکایت میں چوتھنی ، کے بی روڈ کے مکین ناگیش دھنجیا نائک اور منڈلی ، چکلی منے کے ناگراج ہونپا نائک کو بطور ملزم بتایا ہے، اسی طرح تحریر کیا ہے کہ واٹس اپ میں میری توہین کی جارہی ہے۔ حالیہ دنوں میں جاری پی ایل ڈی بینک کے ہنگاموں کے پیش نظر یہ معاملہ اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ بھٹکل شہری پولس تھانے میں کیس درج کرلینے کے بعد جانچ کی جارہی ہے۔

 

 

 

:SahilOnline Coastal news bulletin in URDU dated 26 September 2016

 


Share: